Advertisement

دور دراز علاقوں تک براڈ بینڈ سروسز کے مختلف منصوبے زیر تکمیل ہیں، وفاقی وزیر آئی ٹی

وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں دور دراز علاقوں تک براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی کے مختلف منصوبے زیر تکمیل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حصین کی ملاقات ہوئی ہے جس میں ملاقات میں وزارت آئی ٹی اور عالمی بینک کے درمیان رابطوں اور ورکنگ ریلیشن کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ملاقات میں سیکریٹری آئی ٹی اور دیگر حکام نے وزارت آئی ٹی کے مخلتف منصوبوں سے آگاہ کیا  ہے اور بتایا ہے کہ دور دراز علاقوں تک براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی کے مختلف منصوبے زیر تکمیل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ ڈیجیٹل پاکستان ویژن کی تکمیل کیلئے مختلف منصوبوں میں عالمی بینک فنڈنگ کرے۔

ملاقات کے دوران عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حصین نے کہا ہے کہ پاکستان میں تعیناتی کے بعد وزارت آئی ٹی سے ملاقات کی شدید خواہش تھی جو آج پوری ہوئی تاہم امید ہے کہ وزارت آئی ٹی کے منصوبے یقینا عام لوگوں کی طرز زندگی بہتر بنانے میں کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں کنکٹیویٹی ، براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی اور اسٹارٹسے اپس سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کرنا چاہیں گے اور صحت اور تعلیم کے شعبوں میں وزارت آئی ٹی کے منصوبوں کیلئے ہر ممکن معاونت حاصل ہوگی۔

وفاقی وزیر آئی ٹی کا کہنا تھا کہ عالمی بینک کا کووڈ کے دوران پاکستان کی معاونت لائق تحسین امر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version