Advertisement

پی ڈی ایم رہنماؤں کا حکومت سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ

حکومت مخالف تحریک (پی ڈی ایم ) کے رہنماؤں نے حکومت سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں حکومت مخالف تحریک (پی ڈی ایم ) کے جلسے میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی ، جمیعت علمائے اسلام سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤ ں نے خطاب کیا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماراالمیہ یہ ہےکہ ہمیں دشمن بھی ملا تو کم ظرف ملا ہے۔

مریم نواز نے پیپلزپارٹی کویوم تاسیس پرمبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپنی بہن آصفہ بھٹوزرداری کا سیاست میں آمد پر خیر مقدم کرتی ہوں۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پتہ چلا  ہےچادر اور چاردیواری کی پامالی ہورہی ہے، اسٹیڈیم کوتالے لگا دیے گئے،کارکنوں پرظلم ہورہا ہے جبکہ ہمارے نہتےکارکنوں کی گرفتاریاں ہورہی ہیں لیکن ایک جلسہ گاہ بند کیا تو ملتان کی ہرگلی جلسہ گاہ بن گئی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ سناتھاآج جلسےکی اجازت نہیں،میں نےکہا جلسہ ہویانہ ہو،عوام کےپاس ضرورپہنچوں گی۔

سابق صدر آصف ذرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے کہا ہے کہ عوام نے فیصلہ دے دیا ہے کہ سلیکٹڈ کوجانا ہوگا۔

آصفہ بھٹو نے کہا کہ سلیکٹڈ کے ظلم وجبر کے باوجودعوام کے جمع ہونےپرشکرگزارہوں اور پیپلزپارٹی کےیوم تاسیس پرمبارک بادپیش کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں ایسے وقت میں آپ کے درمیان آئی ہوں جب بلاول بھٹو زرداری کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔

آصفہ بھٹو نے یہ بھی کہا کہ شہید بھٹو نے فلاحی ریاست کی بنیاد رکھی جبکہ آصف زرداری نےعوامی حاکمیت کی جدوجہد جاری رکھی۔

پی ڈی ایم کےسربراہ مولانافضل الرحمان  نے ملتان میں تشددکےخلاف جمعہ  اورہفتہ کوپورےملک میں احتجاج  کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملتان کےشاہراہوں اورچوراہوں کوبندکیاگیا،  ہمارےکارکنوں کوگرفتارکیاگیا،تشددکیاگیا۔ تشدد کے خلاف  جمعہ  اورہفتہ کو پورے ملک میں احتجاج ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version