Advertisement

حکومت ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے کوشاں ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ  حکومت  پاکستان ثقافت کو اجاگر کرنے  کے لیے کوشاں ہے۔

اسلام آباد میں لوک میلے میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز  کا کہنا ہے کہ  میلہ منعقد کرنے کا مقصد پاکستانی عوام کو جوڑنا ہے، میلے میں مختلف صوبوں کی عکاسی ہو رہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ  لوک ورثہ کی انتظامیہ کو مبارکباد جنہوں نے لوک میلے کا انقعاد کیا۔ لوک ورثہ ملکی ثقافت  اجاگر کرنے کے لیے اہم خدمات انجام دے رہا ہے۔

شبلی فراز کا کہنا  تھا کہ  حکومت  پاکستان ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے کوشاں ہے، ثقافت کی ترقی کے لیے صوبوں میں بھی میلوں کا انعقاد ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ای کامرس کے ذریعے بھی اپنی مصنوعات کی نمائش کرسکتے ہیں۔  آپ دنیا کے کسی بھی کونے میں اپنی مصنوعات بیچ سکتے ہیں۔

Advertisement

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ  عوام کو ای کامرس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ میں متعلقہ اداروں سے ای کامرس کے حوالے سے بات کروں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version