اپوزیشن عوام کی زندگیوں سے کھیلنا بند کرے، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اپوزیشن عوام کی زندگیوں سے کھیلنا بند کرے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فرازنے کہا ہے کہ کوروناکی دوسری شدید لہر کے باوجود اپوزیشن تسلسل کے ساتھ غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ذاتی مفاد میں اندھی اپوزیشن عوام کی زندگیوں سے کھیلنا بند کرے ۔ ان کی جلسیوں کو ویسے بھی عوام مسترد کر رہے ہیں۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ان کی نہ منزل ایک ہے نہ سوچ یکساں، جن کی سمت متضاد ہو وہ کبھی منزل نہیں پاتے۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement

