Advertisement

پاکستان نیوی کا نیا جہاز کراچی پہنچ کر بحری بیڑے میں شامل

پاکستان نیوی کا نیا جہاز پی این ایس تبوک کراچی پہنچ کر بحری بیڑے میں شامل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نیوی کا نیا جہازپی این ایس تبوک کراچی پہنچا ، جہاں پی این ایس تبوک کی بحری بیڑے میں باقاعدہ شمولیت کی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی میں منعقد ہوئی۔

ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پی این ایس تبوک کی تعمیر ڈامین شپ یارڈرومانیہ میں کی گئی جبکہ جہاز کی کمیشننگ کی تقریب نومبرمیں رومانیہ میں منعقد ہوئی۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی این ایس تبوک جدید جنگی جہاز ہے جواسٹیٹ  آف دی آرٹ ویپن اورڈیفنس سسٹم سے لیس ہے اور اس سلسلے کا پہلا جہاز پی این ایس یرموک رواں برس جولائی میں پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل کیا گیا۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پی این ایس تبوک متعدد نیول آپریشنز انجام دینے اور ہیلی کاپٹر اور ڈرون لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ نئے جدید جہاز کی شمولیت سے ملکی بحری قوت مضبوط اور بحری مفادات اور حدود کا دفاع مزید بہتر ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
کراچی کے کاروباری طبقے کو بھتہ خوری کے بڑھتے خطرات؛ ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ سندھ کو خط
خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، درجہ حرارت میں نمایاں کمی
پنجاب اور سندھ میں سیاسی محاذ آرائی، صدر زرداری متحرک، وزیر داخلہ طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version