Advertisement

اپوزیشن کے جلسے کو ہم نہیں روکیں گے، شبلی فراز

وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے لاہور جلسے کو ہم نہیں روکیں گے کیونکہ ہم ان کی حیثیت قوم کو دکھانا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پریس کا نفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ملتان جلسے پر حکومت اور عدالتوں کے موقف پر بات کرنا چاہتا ہوں کہ جلسے جلوس کرنا موجودہ صورتحال میں خطرے سے خالی نہیں ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ کل کا جلسہ مکمل ناکام تھا عوام نے پی ڈی ایم کو مکمل ریجکٹ کیا ہے اور  اپوزیشن کی تقاریر میں عوام کے لیے کچھ نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ جلسہ غیر قانونی جمع کی گئی کرپشن کو تحفظ دینے کے لئے تھا لیکن یہ واضح ہے کہہمیں جلسوں سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جلسوں پر پابندی لگانا جمہوری تقاضوں کے مطابق نہیں ہے تاہم اس وقت جلسوں پر پابندی جہاں بھی دنیا میں لگ رہی ہے تو کورونا کی وجہ سے لگ رہی ہے۔

Advertisement

شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہم عوام سے ضرور اپیل کریں گے کہ وہ اپنی صحت کے لئے جلسوں سے دور رہیں تاہم اگر ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو پھر لیڈران کے بارے میں ایکشن لیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر
کراچی میں دودھ کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
کابینہ میں شمولیت کا معاملہ، ن لیگ کے پیپلز پارٹی سے رابطے
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ، 2 ٹائر پھٹ گئے
سعودی وفد آج پاکستان پہنچے گا، بڑی سرمایہ کاری کا امکان
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ملاقات
Next Article
Exit mobile version