Advertisement

اسلام آباد، مستقل نہ کیے جانے پر اساتذہ کا احتجاج، متعدد گرفتار

اسلام آباد میں اساتذہ کی جانب سے   مستقل نہ کیے جانے پر بنی گالہ میں احتجاج   کی کوشش کرنے پر متعدد اساتذہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  بنی گالہ جانے والے راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کرکے، مری روڈ اور چک شہزاد روڈ پر پولیس کی ٹیمیں پہنچا دی گئیں۔ پولیس کی بکتر بند گاڑیاں اور خار دار تاریں بھی بچھا دی گئیں۔

پولیس نے احتجاج کے لیے آنے والے 14 مظاہرین کو گرفتار کرکے تھانوں میں منتقل کردیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کو تھانہ سیکرٹریٹ، بھارہ کہو اور تھانہ شہزاد ٹاؤن منتقل کیاگیا ہے۔ احتجاج کرنے والی خاتون کو تھانہ وومن شفٹ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا بنی گالا میں اساتذہ کے احتجاج کے حوالے سے ردعمل میں کہنا ہے کہ اساتذہ کا احتجاج مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدہی پختونخوا کابینہ تشکیل پائے گی، مزمل اسلم
بھارتی سازشیں دھری رہ گئیں ، افغانستان سے معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی
گندم کی فی من قیمت 3500 روپے مقرر، حکومت نے قومی گندم پالیسی کی منظوری دیدی
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version