پاکستان خطے کی امن وسلامتی کیلئے اپنامثبت کردار ادا کرتا رہے گا، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے کی امن وسلامتی کے لیے اپنامثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔
ملاقات میں افغانستان کے لیے کمانڈر ریزولیوٹ سپورٹ مشن جنرل آسٹن اسکاٹ ملربھی موجود تھے۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کےاموراورعلاقائی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا اور افغان امن عمل سےمتعلق خصوصی بات چیت کی گئی۔
ریزولیوٹ سپورٹ مشن کے کمانڈر نے افغان امن عمل میں کردارپرآرمی چیف کی تعریف کی۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان خطےمیں امن وسلامتی میں اپنامثبت کرداراداکرتارہےگا۔
زلمےخلیل زاداورجنرل ملرنےخطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کوسراہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

