Advertisement

سانحہ آرمی پبلک اسکول آج بھی ہمارے دل میں روز اول کی طرح تازہ ہے، اسد قیصر

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ  سانحہ آرمی پبلک اسکول آج بھی ہمارے دل میں روز اول کی طرح تازہ ہے۔

سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاورکی چھٹی برسی کےموقع پراسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے شہید ہونے والے بچوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوے کہاکہ 16دسمبر کے دن کو پاکستان کی تاریخ میں سیاہ ترین دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

اسد قیصر نے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول آج بھی ہمارے دل میں روز اول کی طرح تازہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہ موقع تھا جب پوری قوم دہشتگردی کہ خلاف متحد ہوگئی اور ہماری مسلح افواج نے پوری قوم کی مدد سے دہشتگردی کا قلع قمع کرنے کا اعادہ کیا جس کے نتیجہ میں آج ملک سے کافی حد تک دہشتگردی کا خاتمہ ہو چکا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول میں شہید ہونے والے بچوں کے خون کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گےاور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رکھی جائے گی۔

اسد قیصر نے مزید کہا کہ  ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے سب کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی ادارہ صحت کا اجلاس؛ وفاقی وزیرِ سید مصطفیٰ کمال مصر پہنچ گئے
پاک افغان سرحد پرکشیدگی، صدر اور وزیراعظم کا اظہار تشویش
اسٹاف لیول معاہدہ آئی ایم ایف کا پاکستان کی تیزی سے بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر اعتماد کا اظہار ہے، وزیراعظم
پاک فوج کی سپن بولدک چمن میں جوابی کارروائی، افغان طالبان کی جنگ بندی کی درخواست
صدر اور وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کا آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار
پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنا دیے؛ 20 طالبان ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version