Advertisement

امن اور دوستی کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، نیول چیف

ایڈمرل محمد امجد خان نیازی

نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا کہنا ہے کہ ہماری امن اور دوستی کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیول اکیڈمی میں 114 ویں مڈشپ مین پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد ہوا۔

امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے۔

پاسنگ آؤٹ پریڈسے خطاب کرتے ہوئے امیر البحر نے کہا کہ  پاک بحریہ اپنے جدید اثاثوں کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی پانیوں میں ہمہ وقت موجود اور تیار ہے۔

ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ  پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور اپنے ہمسایوں کے ساتھ دوستانہ اور خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے۔  ہماری امن اور دوستی کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر طرح کے مذموم ارادوں سے آگاہ اور ان سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت اور ہر قیمت پر تیار ہیں۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 102 پاکستانی جبکہ 64 دوست ممالک سے تعلق رکھنے والے  افسران نے کمیشن حاصل کیا۔   مڈ شپ مین محمد حسن جلال نے اعزازی شمشیر حاصل کی۔

مہمان خصوصی نے کمیشن حاصل کرنے والے افسران کو مبارکباد پیش کی اورنمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version