Advertisement

ملکی ایکسپورٹس نے 10 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، شبلی فراز

Shibli Faraz cleared about the NRO for Opposition parties

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فرازکا کہنا ہے کہ  ملکی ایکسپورٹس نے 10 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں  وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا  کہنا تھا کہ  پاکستان عمران خان کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کی راہ پر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، ملکی ایکسپورٹس میں اضافے نے گذشتہ 10 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ  ایک جانب بیرونی دشمن انڈین کرانیکلز کے ذریعے پاکستان کے خلاف جھوٹی معلومات پھلانے کا جرم کر رہے ہیں تو دوسری جانب پی ڈی ایم جھوٹ کا سہارا لے کر عوام میں مایوسی پھیلا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں کے جھوٹ کی تجارت رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ہے۔  مایوسی پھیلانے والے عناصر مایوس اور نادم رہیں  گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ شب گذشتہ مناظرے میں شاہد خاقان عباسی کی وہی حالت تھی جو ‘ہارڈ ٹاک’ میں اسحاق ڈار کی تھی۔  سچ کے سامنے ان کے ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں۔  ندیم بابر نے (ن) لیگی جھوٹ کے پرزے پرزے کردئیے۔

Advertisement

شبلی فراز نے کہا کہ  ہاری ہوئی ٹیم کے ٹاپ کھلاڑی کی بے بسی اور لاچاری دیدنی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
معاشرتی بگاڑ پھیلانے والے ٹک ٹاکرز اب ہوجائیں ہوشیار
سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے حکومت کا آئی ایم ایف سے رابطہ
Next Article
Exit mobile version