پاک چین مشترکہ فضائی مشق ’شاہین 9‘ کا آغاز

پاک چین مشترکہ فضائی مشق ’شاہین 9‘ کا پاک فضائیہ کے آپریشنل ائیر بیس پر آغاز ہوگیا۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ اور چینی فضائیہ(پی ایل اے اے ایف) کے مابین مشترکہ ہوائی مشق ’شاہین 9‘ پاک فضائیہ کے ایک آپریشنل ایئر بیس پر شروع ہوگئی۔
The opening ceremony of the exercise was jointly witnessed by AVM Waqas Ahmed Sulehri, DCAS (Ops), PAF and Maj Gen Sun Hong, Asstt Chf of Staff, PLAAF.
Gen Hong said, “The Ex will improve actual level of combat training & strengthen co-op between two Air Forces".#PAFShaheenIX pic.twitter.com/piSoHarsJ7— DGPR (AIR FORCE) (@DGPR_PAF) December 9, 2020
ائیر وائس مارشل وقاص احمد سلہری، ڈپٹی چیف آف ائیر اسٹاف (آپریشنز) پاک فضائیہ اور میجر جنرل سن ہانگ، اسسٹنٹ چیف آف اسٹاف چینی فضائیہ(پی ایل اے اے ایف) اس افتتاحی تقریب کے موقع پر موجود تھے۔
میجر جنرل سن ہانگ نے کہا کہ یہ مشترکہ فضائی مشق جنگی تربیت کو مزید بہتر بنانے اور دونوں فضائی افواج کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہو گی۔
This is the Ninth round of "Shaheen" series – An Air Exercise held every year in both countries alternately.#PAFShaheenIX pic.twitter.com/e3d77b7nOw
— DGPR (AIR FORCE) (@DGPR_PAF) December 9, 2020
چینی فضائیہ کے عملے کو خوش آمدید کرتے ہوئے ائیر وائس مارشل وقاص احمد سلہری نے کہا کہ ان مشقوں سے دونوں ممالک کے مابین باالعموم اور دونوں فضائی افواج کے مابین باا لخصوص عسکری تعاون کو فروغ حاصل ہو گا۔
چینی فضائیہ کا دستہ پائلٹس، ائیر ڈیفنس کنٹرولرز اور تکنیکی عملے پر مشتمل ہے جو اس فضائی مشق میں حصہ لے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News