Advertisement

کراچی میں پیمرا آفس کے باہر صحافیوں کا احتجاج

پیمرا کی جانب سے بول ٹی وی کی بندش اور چیئرمین پیمرا کے اوچھے ہتھکنڈوں کے خلاف پیمرا آفس کے باہر صحافیوں نے احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق  کراچی میں واقع پیمرا کے مرکزی دفتر کے سامنے پیمرا کی جانب سے بول کی نشریات کی بندش کے  خلاف احتجاج کیا گیا ۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر چیئرمین پیمرا کے خلاف نعرے درج تھے ۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں سینئر صحافی نذیر لغاری کا کہنا تھا عمران خان کی حکومت نے صحافیوں کو تباہ کردیا ہے ۔دو سال میں ہزاروں کی تعداد میں صحافیوں کا معاشی قتل کیا گیا ۔

احتجاجی مظاہرے سے سینئر صحافی اور بول ٹی وی  کے چیف نیوز آفیسر فیصل عزیز خان نے کہا کہ دو سال میں 13 ہزار سے زائد صحافی بے روزگار ہوئے ہیں ۔حکومتی ترجمان شبلی فراز میڈیا کی زبان پر تالا لگانے کے بجائے چینلز کو چلنے دیں ۔

Advertisement

  کراچی یونین آف جرنلسٹ سیکریٹری فہیم صدیقی نے کہا کہ پیمرا کی جانب سے کبھی چینلز کی اچانک بندش کردی جاتی ہے ،کبھی لوگوں کو نکالنے کے لیے دباؤ ڈالا جاتا ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے ۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں  کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز فاران نے کہا کہ پیمرا گردی اب برداشت نہیں کی جائے گی ۔ جس حکومت نے روزگار کا وعدہ کیا تھا وہ لوگوں کو بے روزگار کررہی ہے ۔

کے یو جے کے رہنما جی ایم جمالی نے کہا کہ چیئرمین پیمرا کا رویہ نامناسب ہے، اگر یہی روش برقرار رہی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version