جامعہ کراچی شیخ زید گیٹ کے پاس رینجرز پر کریکر حملہ
جامعہ کراچی شیخ زید گیٹ کے پاس رینجرز پر کریکر حملے میں...

سیکیورٹی اداروں نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرکے پشاور شہر کو بڑی تباہی سے بچالیا ۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پشاور میں سیکیورٹی اداروں نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرکے پشاورشہرکو بڑی تباہی سے بچا لیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن پشاور کے نواحی علاقہ سخی پل میں کیا گیا ۔ آپریشن کے دوران تین خود کش جیکٹس ، 6 آئی ای ڈیز،ڈیٹونیٹرکارڈ اور ڈیٹونیٹر فیوز بھی برآمد کیے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز کراچی میں کلفٹن بلاک 2 میں واقع ایک نجی ہوٹل کے سامنے چینی عملے کی گاڑی پہ میگنیٹک ڈیوائس کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نےکارروائی کرکے بم کو ناکارہ بنادیا تھا ۔
ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے چینی عملے کی گاڑی پر بم چسپاں کیا، گاڑی میں موجود لوگوں نے گاڑی کھڑی کر کے پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس نے فوری پہنچ کر عملے کو محفوظ کیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم ڈیوائس ناکارہ بنا دی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News