Advertisement

نیب اجلاس، اسحاق ڈار سمیت متعدد افراد کیخلاف کرپشن کیس کی انکوائری کی منظوری

نیب  نے سابق وزیر خزانہ  اسحاق ڈار سمیت متعدد افراد کے خلاف کرپشن کیسز کی انکوائری کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں  ڈپٹی چیئرمین نیب سمیت دیگر حکام  نے شرکت کی۔

اجلاس میں میگا کرپشن کیسز سمیت دیگر اہم کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ نے دو نیب ریفرنسز اور سات انکوائریزکی منظوری دے دی۔

نیب اجلاس میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان مہدی شاہ کے خلاف کرپشن کیسزکی انکوائری کی منظوری دے دی گئی۔

سابق ڈائریکٹر سی ڈی اے اسد اللہ فیض سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی  بھی منظوری دی گئی۔

Advertisement

نیب حکام کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے حکام پر کلینک کا پلاٹ کمرشل مقاصد کے لیے الاٹ کرنے کا الزام ہے۔

اجلاس میں سابق سفیر اے ایس بابر ہاشمی سمیت دیگر کے خلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

سید طلعت محمودچیف ایگزیکٹیو آفیسر زید ٹی بی ایل ، سابق رکن پنجاب اسمبلی  ملک تنویر اسلم اعوان اور دیگر کے خلاف انکوائری کی  بھی منظوری دی گئی۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ افسران  کے خلاف بھی انوسٹی گیشن کی منظوری دی گئی۔

چیئر مین نیب کا کہنا تھا کہ  نیب احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ کرپشن فری پاکستان نیب کی اولین ترجیح ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version