Advertisement

ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی وفاقی وزیر داخلہ سے ملاقات

ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطا بق  کنوینئر  ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیوایم پاکستان کے وفد  نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ملاقات کی۔

وفد میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق اوررکن رابطہ کمیٹی حیدر عباس رضوی بھی شامل تھے۔

ایم کیوایم کے وفد نے وفاقی وزیر داخلہ سے ایم کیوایم پاکستان کے بند دفاتر سمیت علی رضا عابدی،شاہد کلیم اور دیگر کارکنان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری سمیت دیگر امور پر گفتگو کی۔

ایم کیو ایم نے وفاقی وزیر داخلہ کے سامنے کارکنوں پر جھوٹی ایف آئی آر اور لاپتہ و اسیر کارکنان کا معاملہ بھی اٹھایا۔

Advertisement

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ  آزادانہ سیاست ہمارا حق ہے ۔  امید ہے وفاقی وزیر داخلہ آئین و قانون کے تحت ہمارے مطالبات پر احکامات جلد جاری کریں گے ۔

وفاقی وزیر امین الحق نے کہا کہ  ہمارے جائز بند دفاتر کی فوری واپسی اور کھولنے کے لیے احکامات دئیے جائیں ۔

وزیر داخلہ نے ایم کیو ایم وفد کو یقین دہانی کرائی کہ  سیاسی کارکنوں کے قتل اور قاتلوں کی عدم گرفتاری پر سخت ایکشن لیا جائے گا اور ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا ۔

ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ  بند دفاتر کو واپسی کے حوالے سے معاملے کو دیکھ رہے ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version