Advertisement

سی پیک دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، سیکریٹری خارجہ

سیکریٹری خارجہ سہیل محمود کا کہنا ہے کہ سی پیک صنعت، زراعت اور سماجی و اقتصادی ترقی پر بھر پور توجہ کے ساتھ اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکریٹری خارجہ سہیل محمود اور چینی نائب وزیر خارجہ کی زیر صدارت سی پیک پر پاک چین مشترکہ ورکنگ گروپ کا دوسرا اجلاس چین کے شہر آرمچی ہوا۔

پاکستان اور چین نے سی پیک کی توسیع کو فروغ دینے کے لیے باہمی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔

اجلاس میں گروپ کے بیجنگ میں ہونے والے 9 اپریل 2019 کے افتتاحی اجلاس کے فیصلوں اورپیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

سیکریٹری خارجہ نے حکومت ، تھنک ٹینکس ، اکیڈمیز، اور میڈیا کی جانب سی پیک منصوبوں کے حقائق ، مقصد اور مربوط نظریہ کو فروغ دینے کی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ  بین الاقوامی برادری کو پاکستان اور علاقائی معیشت پر سی پیک کے اثرات کے جامع اور معقول انداز میں تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

سیکریٹری خارجہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دونوں فریق باہمی مشاورت کے ذریعے سی پیک منصوبوں میں تیسری پارٹی کی شرکت کا خیرمقدم کریں گے۔

 دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ چین اور پاکستان سی پیک کی مثبت شراکت کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

دونوں ممالک تھنک ٹینک ، میڈیا اور رائے عامہ کو بین الاقوامی تعاون ، معاشی ترقی کے معاملے کے مطالعہ کے طور پر سمجھنے اور جانچنے کے لیے حوصلہ افزائی کریں گے۔

سیکریٹری خارجہ نے بین الاقوامی رابطوں اور تعاون کے ذریعے سی پیک اور بلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی ترقی کے لیے اکیڈمیز ،کمیونٹی اور  پالیسی ماہرین کی کوششوں کا خیرمقدم کیا۔

سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ  سی پیک تبدیلی کا منصوبہ ہے،اس نے پاکستان کے لیے اہم اور دوررس معاشی مواقع پیدا کیے ہیں ۔ ہماری قومی ترقیاتی کوششوں کے لیے سی پیک کے ناگزیر ہونے پر مکمل قومی اتفاق رائے موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  سی پیک کے پہلے مرحلے میں ، ہم نے توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے میدان میں بڑی پیشرفت کی ہے۔ سی پیک صنعت ، زراعت اور سماجی و اقتصادی ترقی پر بھر پور توجہ کے ساتھ اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ سی پیک کے تحت تیار کیا جانے والا خصوصی اقتصادی زونز کا منصوبہ پاکستان کے صنعتی عمل کو نئے سرے سے زندہ کرے گا۔  خصوصی اقتصادی زون کے منصوبے سے معاشی ترقی کے عمل کو وسعت دینے میں مدد ملے گی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ سیکریٹری خارجہ نے سی پیک کے منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔ 10 واں جے سی سی اجلاس معاشی مواقع پیدا کرنے اور سی پیک منصوبوں کو مزید وسعت دینے میں معاون ثابت ہوگا۔

سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ صنعتی ترقی کے لیے چینی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version