پی آئی اے کا سعودی عرب کیلئے کارگو پروازیں چلانے کا اعلان

پی آئی اے نے سعودی عرب کے لیے کارگو پروازیں چلانے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے) نے سعودی عرب کے لیے کارگو پروازیں چلانے کا اعلان کردیا۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کورونا سے متاثرہ معیشت کو فروغ دینے اور برآمدات بڑھانے کی حکومتی ہدایات پر آپریشن شروع کیا جارہاہے۔
پاکستان سے پھل، سبزیاں اور حلال گوشت سعودی عرب کو برآمد کیا جاتا ہے۔ ان مصنوعات کی خرابی سے پہلے فضائی راستے سے ترسیل ضروری ہوتی ہے۔ مسافر پروازوں پر پابندی کے باعث برآمدات متاثر ہونے کا خدشہ تھا۔
سی ای او پی آئی اے نے ہدایات جاری کی ہیں کہ نہایت پر کشش اور مناسب نرخ رکھے جائیں۔
گذشتہ روز پی آئی اے کی پہلی پرواز پاکستان سے 42 ٹن کارگو لے کر جدہ روانہ ہوئی تھی۔ پی آئی اے نے پہلے ہی پاکستان سے چین کی بھی کارگو پروازیں شروع کر رکھی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

