وزیر اعلیٰ محمود خان کی خیبرٹیچنگ اسپتال واقعہ پر سخت کارروائی کرنے کی ہدایت

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے خیبرٹیچنگ اسپتال واقعہ پر سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر صحت، وزیر قانون اور محکمہ صحت کے حکام شریک ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے واقعے کے ذمہ داروں کی معطلی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے معطل اہلکاروں کے خلاف مزید کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف ایک ہفتہ میں مزید کارروائی کی رپورٹ طلب کی ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل خیبر ٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن کی کمی کے سبب 7 مریض انتقال کرگئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News