پی ڈی ایم جلسے کی تیاری، شیلر چوک باغبانپورہ میں جلسے کا فیصلہ

پی ڈی ایم کی جانب سے اگلے جلسے کی تیاری کے لئے لاہور میں شیلر چوک باغبانپورہ میں جلسے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کی جانب سے اگلہ جلسہ 13 دسمبر 2020 کو لاہور میں کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اب جگہ کا بھی باقاعدہ تعین کرلیا گیا ہے۔
جلسہ طے شدہ تاریخ اور جگہ پر ہی کیا جائیگا تاہم اس کی تیاری کے حوالے سے شیلر چوک باغبانپورہ میں کل دوپہر میں 3 بجے ایک جلسہ عام مننعقد کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ یہ جلسہ مسلم لیگ ن کی جانب سے کیا جارہا ہے جس میں خواجہ سعدرفیق ،سردار ایاز صادق ،پرویزملک سمیت دیگر بھی جسلے سے خطاب کریں گے۔
شاہد خاقان عباسی سمیت مسلم لیگ ن کے سئنیر رہنما کل جلسے میں شرکت کریں گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

