محکمہ خزانہ سندھ کے ماتحت مختلف ضلعی خزانہ آفسز میں میگا کرپشن کا انکشاف

محکمہ خزانہ سندھ کے ماتحت سندھ کے مختلف ضلعی خزانہ آفسز میں پینشن کی مد میں میگا کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے محکمہ خزانہ سندھ کے ماتحت حیدرآباد اور دادو سمیت مختلف اضلاع کے خزانہ آفسز میں پینشن کی مد میں ہونے والی میگا کرپشن کا نوٹس لے لیا ۔
نیب کراچی کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمران شیخ کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ خزانہ کی بڑی کرپشن کے اہم شواہد حاصل کرکے رپورٹ چیئرمین نیب کو ارسال کردی گئی ہے۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 کھرب 31 ارب 45 کروڑ23 لاکھ 47 ہزار700روپے ٹھکانے لگائے گئے ہیں۔ کرپشن کی تمام رقم ضلع دادواور تعلقہ جوہی کے رہائشیوں کے بینک اکاونٹس میں منتقل کی گئی۔رقم محکمہ خزانے کے ٹریثری آفس سے منتقل کی گئی۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ رقم دواچ فیملی کے مختلف افراد کے نام پر کھلے اکاونٹس میں منتقل کی گئی۔ پینشن کی رقم 2012 سے 2017 کے دوران اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی۔
پینشن کی رقم مختلف جعلی اکاؤنٹس میں بھی منتقل ہوئی بعدازاں وہ رقم اہم شخصیت کے فرنٹ مین کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی ۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے دواچ فیملی سمیت 54 افراد کونوٹس جاری کرتے ہوئے نیب کراچی آفس میں طلب کر لیا ہے ۔ لغاری اور کھوسو فیملیز کے بھی مختلف اراکین کو نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے طلب کر لیا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

