Advertisement

بچوں سے زیادتی کی روک تھام کے لیے ترمیمی بل کا ڈرافٹ تیار

بچوں سے زیادتی

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے بچوں سے زیادتی کی روک تھام کے لیے ترمیمی بل کا ڈرافٹ تیار کرلیا گیا ہے۔

 چائلڈ پروٹیکشن ترمیمی بل کے ڈرافٹ کو وزیراعلی ٰمحمود خان نے کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تیار کردہ بل کے مسودے کے مطابق بچوں سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت یا عمر قید کی سزا کے ساتھ ساتھ  ان کی ویڈیو اور آڈیو ریکارڈنگ کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ کی تجویر کے مطابق سزائے موت سے قبل ریکارڈ ویڈیو منظوری کے بعد پبلک کی جائے گی۔

بل کے مطابق عمرقید کی سزا پانے والا مجرم طبی موت تک جیل میں رہے گا تاہم عمرقید پانے والے قیدیوں کو پیرول پر رہا نہیں کیا جائے گا۔

Advertisement

عمرقید پانے والے قیدیوں کو پیرول پر رہا نہیں کیا جائے گا جبکہ بچوں سے زیادتی کے مرتکب افراد کی سزا میں حکومت معافی نہیں دے سکے گی

بل میں بچوں کی غیراخلاقی ویڈیو بنانے پر 14 سال قید با مشقت اور 5 لاکھ روپےجرمانہ تجویز دی گئی ہے جبکہ بچوں کو بدکاری کی جانب راغب کرنے پر 10 سال قید بامشقت کی سزا تجویز کی گئی ہے۔

ترمیم شدہ بل کے مطابق بچوں کی ا سمگلنگ میں ملوث ملزمان کو 14 سے 25 سال قید کی سزا دی جاسکے گی۔

بل میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ زیادتی میں ملوث افراد کا ریکارڈ چائلڈ کمیشن اور نادرا میں درج کیا جائے گا جبکہ زیادتی کے مرتکب مجرم بسوں میں سفر نہیں کرسکیں گے تاہم ملوث افراد کو بچوں سے متعلق اداروں میں ملازمت نہیں دی جائے گی اور ملازمت دینے والے ادارہ مالک یا منیجرکو 10 سال قید اورایک کروڑروپے جرمانے کی سزا بھی دی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گھریلو گیس کنکشنز پر پابندی ختم، ایل این جی کنکشنز کی منظوری دے دی گئی
میرپور ماتھیلو: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، صحافی اور کمسن بچی جاں بحق
سیکیورٹی فورسز کے نڈر سپوتوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، وزیراعظم
پنجاب میں بلدیاتی الیکشن دسمبر میں ہونگے، الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ جاری کردیا
اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید، 19 دہشتگرد ہلاک
چینی کی مسابقتی قیمتوں کے معاملے میں شوگر ملز کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version