Advertisement

خواتین ارکانِ پارلیمنٹ بالعموم اور خواتین کے مسائل کے حل کیلئے مؤثر کردار ادا کررہی ہیں، وزیراعظم

PM IK meets the women member of parliaments work for women rights

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ خواتین ارکانِ پارلیمنٹ اپنے حلقے کے مسائل کیلئے بالعموم اور خواتین کے مسائل کے حل کیلئے بالخصوص مؤثر کردار ادا کررہی ہیں جو خوش آئند بات ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے رکنِ قومی اسمبلی عاصمہ قدیر اور جھنگ سے غلام بی بی بھروانہ کی ملاقات ہوئی ہے۔

Advertisement

عاصمہ قدیر نے وزیرِ اعظم کو اسسٹین ایبل ہاؤس ہولڈ سے متعلق منصوبے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ منصوبے کے تحت کچن گارڈننگ اور چھوٹے پیمانے پر پولٹری کی مدد سے نہ صرف متوسط گھرانے کی گھر کی ضروریات پوری ہو سکیں گی بلکہ ان سے روزگار بھی کمایا جا سکے گا۔

مجوزہ منصوبہ نہ صرف کم سے کم کاربن فٹ پرنٹ کی وجہ سے ماحول دوست ہے بلکہ کسی بھی گھر کو اپنے تئیں ایک سسٹین ایبل یونٹ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایم این اے عاصمہ قدیر نے وزیرِ اعظم کے بلین ٹری سونامی کے مثبت نتائج پر وزیرِ اعظم کو مبارکباد پیش کی اور شجرکاری کے جاری اقدام سے آگاہ کیا جس میں انکو این ایچ اے کا تعاون حاصل ہے۔

غلام بی بی بھروانہ نے وزیرِ اعظم کو جھنگ میں جاری عوامی فلاح کے منصوبوں سے آگاہ کیا اسکے علاوہ سیال شریف میں بڑھتی ہوئی ضرورت کے پیشِ نظر گیس کی دستیابی کی تجویز پیش کی۔

وزیرِ اعظم نے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین ارکانِ پارلیمنٹ اپنے حلقے کے مسائل کیلئے بالعموم اور خواتین کے مسائل کے حل کیلئے بالخصوص مؤثر کردار ادا کررہی ہیں جو خوش آئند بات ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فتنہ الخوارج دین کے دشمن، پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کے دوران امام مسجد شہید
علی امین گنڈاپور کا تحریری استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول
مستعفی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف عدم اعتماد کا معاملہ موخر
جامشورو پولیس سے مقابلے میں ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی، 2 کا تعلق پنجاب سے نکلا
کراچی: 9 ماہ 10 روز میں ٹریفک حادثات میں 665 افراد جاں بحق، 10 ہزار سے زائد زخمی
ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version