Advertisement

برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر بات ہونا پاکستان کے موقف کی تائید ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر بات ہونا پاکستان کے موقف کی تائید ہے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے ارکان پارلیمنٹ نے یکے بعد دیگرے کشمیر کے ایشو پر بات کی جوکہ پاکستان کے موقف کی تائید ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  بھارت تاثر دے رہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات معمول پر لوٹ آئیں ہیں لیکن حالات اس کے بالکل برعکس ہیں۔ کشمیری 9لاکھ فوج کے ظلم کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں، آج بھی کشمیر میں نوجوانوں کو کشمیر میں اٹھایا جارہا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ کی پارلیمنٹ میں 11 ممبران نے کشمیر پر اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔ برطانوی پارلیمنٹ کے تمام ممبران کا نقطہ نظر پاکستان کے نقطہ نظر کے مطابق تھا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپی یونین کی پارلیمنٹ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ جو بائڈن سے بھی امید ہے کہ وہ بھارت کو انسانی حقوق پر تنبیح کریں گے  ۔

Advertisement

 ملائیشیا میں طیارہ تحویل میں لیے جانے سے متعلق انہوں نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق پی آئی اے کا طیارہ لیز پر لیا گیا تھا جس کے مالک کے ساتھ تنازعہ چل رہا تھا۔ اس طیارے پر عدالت میں کیس چل رہا تھا۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس نے تمام تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کیں۔ فارن فنڈنگ کیس پر پی ٹی آئی جواب دے رہی ہے اور دے گی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version