وفاق سندھ اور بلوچستان کے حقوق پر بات نہیں کرتے، مرتضیٰ وہاب

کراچی کی بہتری کیلئے کام کرتے رہیں گے، میئرکراچی
سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وفاق کو پیپلز پارٹی کے بعض میں سندھ اور بلوچستان کے حقوق پر بات نہیں کرتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ آئین کا آرٹیکل 158 بھی پڑھنا چاہیے کیونکہ 2011 میں سندھ ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ 158 کو فالو کرنا لازمی ہے۔
ان کا کہناتھا کہ آرٹیکل ایک میں ہر صوبے کی حد کا تعین کر دیا گیا ہے کہ جو زمین جس صوبے میں ہے وہ اس صوبے کی ملکیت ہے اور اس کے مطابق یہ جزائر صوبے سندھ کی ملکیت ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ آئین پاکستان تو یہ اجازت نہیں دیتا ہے تو یہ کیسے کہتے ہیں کہ یہ وفاق کی ملکیت ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ جو خط سندھ حکومت نے ارسال کیا تھا اس کی۔ کہیں پر بھی سندھ حکومت نے این او سی نہیں دیا لیکن وہ کہتے ہیں کہ سندھ حکومت نے این او سی دی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ یہ جزائر سندھ کی ملکیت تھے اور رہیں گے، ہم وفاق کو ان ائر لینڈ کی چائنہ کٹنگ نہیں کردیں گے کیونکہ یہ غیر آئینی آرڈینس کو پارلیمنٹ میں نہیں لا سکے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اب سندھ حکومت کو بھی سخت فیصلہ کرنا ہوگا کیونکہ یہ تو عدالتوں کے فیصلوں کو بھی مانتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت شفافیت پر یقین نہیں رکھتی ہے اور اگر ان میں ہمت ہے تو یہ آرڈینینس پارلیمنٹ میں لے آئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News