Advertisement

کسی بچے کو بغیر امتحانات کے پروموٹ نہیں کیا جائے گا، صوبائی وزیر تعلیم

وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ  اس سال کسی بھی بچے کو بغیر امتحانات کے اگلی جماعت میں پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔

معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ لاہور میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس  نے کہا کہ   پریس کانفرنس کا بنیادی مقصد کورونا کے دوران اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے حوالے سے اظہار خیال کرنا ہے۔

ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ کورونا کے دور میں  ایکسیلریٹد لرننگ پروگرام کے تحت طلبا کی سہولت کے لیے نصاب میں کمی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  گذشتہ ایک سال کے دوران طلبا ءکے لیے تعلیمی لحاظ سے جانچ پڑتال کے نظام کو بہتر کیا ہے۔  حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اور کار آمد فیصلے کیے گئے  ہیں۔

وزیر تعلیم پنجاب نے مزید کہا کہ  ایس او پیز پر سب سے زیادہ عملدرآمد اسکولوں میں کیا جا رہا ہے۔ تمام اسکولوں کو پابند کیا ہے کہ وہ محض 50 فیصد طلبا کو ایک دن بلا سکتے ہیں۔

Advertisement

ڈاکٹر مراد راس کا کہناتھا کہ  طلبا ءکے تعلیمی نقصان کو کم سے کم کرنے کے لیے کیبل چینل تعلیم گھر کا انعقاد کیا گیا جس سے لاکھوں طلباء مستفید ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا  وائرس کی بدولت درپیش حالات کے دوران ہی سنگل نیشنل کریکولم کا انعقاد کیا گیا۔ نجی اسکولوں کی آن لائن رجسٹریشن کے لیے سسٹم متعارف کروایا گیا ہے۔ تاریخ میں پہلی بار اساتذہ کی آن لائن ٹریننگ کا انعقاد  بھی کیا گیا۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ حال ہی میں چھوٹے بچوں کی بہترین لرننگ کے لیے ای سی ای کتابیں تقسیم کی گئیں۔ کورونا وائرس کی بدولت اسکولوں کی بندش کے پہلے مرحلے میں والدین کو اسکول فیس میں 20 فیصد ریلیف دیا گیا۔

ڈاکٹر مراد راس کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤکی بدولت اسکولوں سے بچوں کے ڈراپ آؤٹ شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ یکم فروری سے طلبا کی اسکولوں میں واپسی کے لیے مرکزی سطح پر مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  طلبا ءاور والدین کو درپیش نجی اکیڈمیوں کے حوالے مسائل  کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لیے آن لائن انصاف اکیڈمی متعارف کروانے جا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version