Advertisement

سانحہ مچھ، وزیراعلی بلوچستان کی فوری طور پر جوائنٹ انویسٹی گیشن کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت

جام کمال خان

سانحہ مچھ کے بعد وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے فوری طور پر جوائنٹ انویسٹی گیشن کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعلی نے کول فیلڈ میں کام کرنے والے مزدوروں کا محکمہ مائنز اور لیبر کی جانب سے مناسب ڈیٹا مرتب نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار بھی ہے۔

‏اجلاس میں سانحہ مچھ میں غفلت برتنے والے تمام محکموں کیخلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ سانحہ مچھ میں 7 جابحق ہونے والے مزدور افغان شہری ہیں جن میں سے 3 شہریوں کی میتیں کی حوالگی سے متعلق افغانستان کی حکومت نے حکومت پاکستان سے رابطہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو، مشیر محنت و افرادی قوت حاجی محمد خان لہڑی، مشیر کھیل وثقافت عبدالخالق ہزارہ، پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات محترمہ بشریٰ رند، چیف سیکریٹری بلوچستان فضیل اصغر, ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی، کمشنر کویٹہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version