Advertisement

ای سی سی کا اجلاس طلب، 14 نکاتی ایجنڈے زیر غور

ECC will held today in noon on the agenda of 6 points

وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس آج ہوگا جس میں 14 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

اس ضمن  میں ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت صنعت و پیداوار چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کی سمری پیش کرے گی جبکہ ٹیکسٹائل پالیسی 2020-25ء اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کی گئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کو وسعت دینے کی تجویز پیش کی جائے گی تاہم وزارت مذہبی امور روڈ ٹو مکہ منصوبے سے متعلق سمری پیش کرے گی۔

قومی فریٹ اینڈ لاجسٹکس پالیسی ای سی سی کے ایجنڈے میں شامل کئے  گئے ہیں جبکہ وزارت داخلہ کی ایک کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی سمری بھی  اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

وزارت منصوبہ بندی کی 16 ارب 62 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی سمری بھی شامل ہے جو کہ گرانٹ ایف سی بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کے پرزہ جات خریدنے پر خرچ ہو گی۔

Advertisement

ای سی سی اجلاس میں بن قاسم صنعتی پارک کیلئے 132کے وی گرڈ سٹیشن کی تعمیر سمیت اسلام آباد ہائیکورٹ کے تحت 3نئی عدالتوں کے قیام کیلئے فنڈز کی فراہمی بھی شامل کئے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version