Advertisement

عالمی بینک پاکستان کی ترقی کے شعبوں میں معاونت فراہم کر رہا ہے، خسرو بختیار

وفاقی وزیر اقتصادی امور خسرو بختیار نے کہا ہے کہ عالمی بینک پاکستان کا اہم ترقیاتی شراکت دار ہے اور بینک پاکستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی کے شعبوں میں معاونت فراہم کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اقتصادی امورخسرو بختیار کی عالمی بینک کے کنٹری ڈائرئکٹرناجی بن حسائن سے ملاقات ہوئی ہے۔

اس موقع پر پاکستان اورعالمی بینک کے درمیان مختلف شعبوں میں معاونت بڑھانے کے مواقع پربھی بات چیت کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت صحت، تعلیم، مقامی حکومت اور زرعی شعبہ کی ترقی پرخصوصی توجہ دے رہی ہے اور ہماری خواہش ہے کہ عالمی بینک ان شعبہ جات میں پاکستان کے ساتھ معاونت کو مزید فروغ دے۔

اس موقع پر عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرنے کہاکہ بینک پاکستان میں سماجی اوراقتصادی ترقی کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کررہا ہے اور بینک کی جانب سے پاکستان میں معاونت جاری رکھنے کے عزم کااعادہ بھی کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version