Advertisement

پی ڈی ایم عام عوام کی آواز ہے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم عام عوام کی آواز ہے ۔

لاہور احتساب عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئےمریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم عام عوام کی آواز ہے۔ حکومت کے ہاتھ پاؤں اور سانسیں پھولی ہوئی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ  عمران خان کو جس سے خطرہ ہوتا ہے اسے جیل میں ڈال دیتا ہے۔  شہباز شریف اور حمزہ جلد باہر آئیں گے ۔

 مسلم لیگ ن کی صدر نے کہا کہ براڈشیٹ کے معاملہ پر حکومتی بد نیتی سامنے آئی ہے۔ براڈ شیٹ کے معاملے  کو نواز شریف کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ الٹ ہو گیا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ نواز شریف کی بے گناہی اللہ تعالیٰ نے ایک دفعہ پھر ثابت کر دی اور یہ خود پھنس گئے۔ انہوں نے قومی خزانہ بھی برباد کیا نکلا بھی کچھ نہیں اور نواز شریف کو بے گناہی مل گئی۔ براڈ شٹ سے پیسے مانگ کر یہ پتا چل گیا کہ یہ کتنے کرپٹ نااہل اور چور ہیں ۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے۔ ہم ضمنی انتخابات میں جیتیں گے ۔

مسلم لیگ ن کی صدر کا کہنا تھا 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے بھرپور احتجاج ہو گا۔

صحافی کے سوال پر ان کا کہنا تھا   کہ بلال بھٹو  کے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں شرکت کا انہیں علم نہیں ، اس بارے میں آپ پیپلز پارٹی سے پوچھیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version