آج قوم چور مچائے شور کا عملی مظاہرہ دیکھے گی، مراد سعید

وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ آج قوم الیکشن کمیشن کے سامنے اور اپوزیشن کی جانب سے چور مچائے شور کا عملی مظاہرہ دیکھے گی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ زرداری اور شریف خاندان نے سیاسی جماعت کو بھی اپنے دھندے کے لئے استعمال کیا ہے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے پارٹیز کو فرنٹ کمپنی بنایا جہاں کرپشن کک بیکس کا پیسہ آتا اور منی لانڈرنگ ہوتی رہی۔
ان کا کہنا تھا کہ ستمبر میں فیصلہ آیا کہ ن لیگ اور پی پی نے فارن فنڈنگ کا ریکارڈ اور رسیدیں نہیں دکھائیں لیکن الیکشن کمیشن نے 6 ہفتوں کا وقت دیا لیکن وہ ڈیڈ لائن بھی گزر گئ رسیدیں نہیں آئیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ کرپشن کمیشن منی لانڈرنگ کے دھندے میں قیادت نے سیاسی جماعت کو بھی شامل کیا لہذا رسیدیں ہیں نہیں تو الیکشن کمیشن سے این آر او مانگنے کے لئے ڈرامہ کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

