وزیر اعظم لواحقین کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے فوری کوئٹہ جائیں، اراکین سندھ اسمبلی

سندھ اسمبلی میں بلوچستان کے علاقے مچھ میں 11 کان کنوں کے بہیمانہ قتل پر مذمتی قرارد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے مچھ میں 11 کان کنوں کے بہیمانہ قتل پر سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ۔
قرارد حکومت اور اپوزیشن نے علیحدہ علیحدہ پیش کی۔ پیپلز پارٹی کی طرف سے شہلا رضا، تحریک انصاف کی طرف سے ارسلان تاج اور ایم کیو ایم پاکستان کی طرف سے محمد حسین نے قرارداد پیش کی۔
اراکین نے دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وزیر اعظم لواحقین کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے فوری کوئٹہ جائیں ۔
سندھ اسمبلی میں حکومتی اراکین کا کہنا تھا موجودہ حکومت کے دور میں نیشنل ایکشن پلان رک گیا ہے۔مچھ واقع میں بھارت ملوث ہے، وزیر اعظم کو فوری طور پر دادررسی کے لیے جانا چاہئے۔
حزب اختلاف اراکین کا کہنا تھا واقع میں 11 بے گناہ کان کن جاں بحق ہوئے جس پر بہت افسوس ہے۔جب پی ڈی ایم کے اسٹیج سے فوج کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کی جائیں گی تو دشمن کو دہشت گردی کا موقع ملے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

