Advertisement

کراچی، گاڑیوں کی فینسی نمبر پلیٹس اوررنگین شیشوں کیخلاف کریک ڈاؤن

کراچی کے مختلف علاقوں میں گاڑیوں کی فینسی نمبر پلیٹس اوررنگین شیشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک پولیس اورسی پی ایل سی کی جانب سے فینسی نمبر پلیٹس اوررنگین شیشے کی حامل گاڑیوں کے خلاف  مشترکہ کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ڈی ایس پی ٹریفک علی انور شاہ کا کہنا ہے کہ فینسی نمبر پلیٹس اوررنگین شیشے کی حامل گاڑیوں کے خلاف کارروائی ایڈیشنل آئی جی کراچی اورڈی آئی جی ٹریفک کی ہدایت پرکی جا رہی ہے ۔

ان کا  مزید کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران فینسی نمبر پلیٹ اوررنگین شیشے کی حامل گاڑیوں کے خلاف بھاری چالان کیے جا رہے ہیں۔  متعدد گاڑیوں کی فینسی نمبر پلیٹ اتارکر ضبط کر لی  گئی ہیں۔

ڈی ایس پی ٹریفک کا کہنا ہے کہ فینسی نمبر پلیٹس اور رنگین شیشے کی حامل گاڑیوں کے خلاف 500 سے 1500 تک چالان کیے جا رہے ہیں ۔

Advertisement

ترجمان سی پی ایل سی کا کہنا ہے کہ تمام اضلاع میں خصوصی کریک ڈاؤن کا آغاز ہفتے کے روز سے کیا گیا۔ روزانہ 80 سے 90 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے ۔

ترجمان سی پی ایل سی کا مزید کہنا ہے کہ کارروائی  بلا امتیاز کی جا  رہی ہے اور کسی کو بھی کوئی رعایت نہیں دی جا رہی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version