Advertisement

پاک بحریہ کا جنگی مشق رباط 2021 کی اختتامی تقریب کا انعقاد

پاک بحریہ کی جانب سے جنگی مشق رباط 2021 کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کی جنگی مشقوں کا انعقاد کراچی میں کیا گیا جہاں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

بمطابق ترجمان پاک بحریہ آپریشنل مشق کے دوران بحیرہ عرب میں پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے مابین مشترکہ آپریشنز کوجانچا گیا جس میں بتایا گیا کہ جنگی حکمت عملی کی جانچ اور بہتری میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جنگی مشق کا مقصد پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں کا جائزہ لینا اور انہیں مستقبل کے خطرات کی مناسبت سے بہتر بنانا تھا۔

اس موقع پر نیول چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے تاہم دشمن کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کا دندان شکن جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے تاہم پاک بحریہ ملک کو درپیش میری ٹائم چیلنجز اور ملکی سمندری حدود کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

Advertisement

چیف آف دی نیول اسٹاف نے مختلف چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت, آپریشنل تیاری اورمشقوں کے کامیاب انعقاد پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version