پشاور میں فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار شہید

پشاور میں فائرنگ کے واقعے میں ایک سی ٹی ڈی اہلکار شہید ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں فائرنگ سے ایک سی ٹی ڈی اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پشاور سینٹرل جیل کے سامنے پیش آیا۔ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ فائرنگ میں زخمی ہونے والے اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement