Advertisement

مدارس کے بچے اسلام آباد لائے گئے تو ایکشن لیں گے، شیخ رشید کا فضل الرحمان کو انتباہ

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مولانا فضل الرحمان کا متنبہ کیا ہے کہ اگر مدارس کے بچے اسلام آبادلائے گئے تو ان  کے خلاف ایکشن لیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد  کا کہنا تھا کہ کل الیکشن کمیشن کے باہر پی ڈی ایم جو جلسہ کرنے جارہی اس حوالے سے اجلاس کیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ اس احتجاج کی  ہم نے اجازت نہیں دی ہے تاہم  ہم کوئی رکاوٹ  بھی کھڑی نہیں کریں گے۔ پی ڈی ایم کے لوگوں کو کہہ رہا ہوں پہلی دفعہ آپ کو ریڈزون میں احتجاج کی اجازت مل رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریڈزون میں کسی کو آنے کی اجازت نہیں لیکن ہم اجازت دے رہے ہیں لیکن اگر کسی نے قانون کو ہاتھ میں لیا تو پھر یہ نہ کہیے گا کہ قانون نے اس کو کس طرح ہاتھ میں لیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے،  یہاں سپریم کورٹ بھی ہے ،ایف بی آر بھی ہے ان کی سیکورٹی  کے لیے ہم اقدامات اٹھائیں گے۔ امید رکھتے ہیں پی ڈی ایم والے بھی ان اداروں کا خیال رکھیں گے۔

Advertisement

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم واچ کریں گے کہ کل کے اس احتجاج میں مدرسے کا کوئی بچہ شامل نہ ہو۔آپ جہاں سے مرضی لوگ لے آئیں لیکن اگر مدارس کے بچے اسلام آبادمیں لائے گئے تو ان  کے خلاف ایکشن لیں گے۔ایکشن فوری طور پر چاہے نہ ہو کچھ دیر بعد ان مدارس  کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ   حرکت الانصار کے لوگ اپنی یونیفارم میں ریلی میں آئے تو قانون حرکت میں آئے گا ۔مولانا فضل الرحمان سے کہنا چاہتاہوں یہ سارے سیاستدان ہیں وہ اپنا کوئی نہ کوئی رستہ نکال لیں گے، آخر میں  پھنسنا فضل الرحمان نے ہی ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ  میں چیلنج کرتا ہوں ن لیگ اور پیپلزپارٹی چار ہزار لوگوں کا ڈیٹا بھی نہیں دے سکیں گے۔ منی لانڈرنگ کیس بھی ان کے گلے پڑے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ  میں ڈرا نہیں رہا لیکن 15 دسمبر سے اب تک سات الرٹ جاری ہوچکے ہیں۔ 15 دسمبر سے اسلام آباد میں ہائی الرٹ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے پاسپورٹ کا فیصلہ 16 فروری کو کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version