وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کا خیر مقدم

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس منعقد کیا گیا ہے جس میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل، براڈشیٹ، قبضہ مافیا سمیت اہم معاملات پر بریفنگ دی گئی ہے۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کا خیر مقدم کیا اور کہا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے 2017، 18 کا ڈیٹا حاصل کیا ہے۔
دوران اجلاس براڈ شیٹ کے معاملے پر بریفنگ دی گئی جبکہ وزیراعظم نے اجلاس میں بتایا کہ جسٹس ر عظمت سعید ہی براڈشیٹ کی تحقیقات کریں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان باہر سے فنڈنگ لیتے رہے ہیں اور اب مولانا کو جواب دہ ہونا پڑے گا کیونکہ کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں سینیٹ انتخابات شفاف ہوں اور ہم ہی سینیٹ انتخابات میں فتح حاصل کریں گے ۔
اس موقع پر حکومتی رہنماؤں نے مریم نواز کو انڈر کور پی ٹی آئی ایجنٹ قرار دیتے ہوئے کہو ہے کہ مریم نواز گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے والا کام کررہی ہیں۔
رہنماؤں نے کہا ہے کہمریم نواز ایسی ایسی باتیں بتا رہی ہیں جن کا ہمیں علم ہی نہیں تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News