Advertisement

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کا نادرا سے گاڑیوں کے رجسٹریشن کارڈ بنوانے کا فیصلہ

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے نادرا سے گاڑیوں کے رجسٹریشن کارڈ بنوانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق   ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے انباکس ٹیکنالوجی کو چھوڑ کر قومی ادارے نادرا سے گاڑیوں کے رجسٹریشن کارڈ بنوانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب صحالحہ سعید اپنی ٹیم کے ہمراہ نادرا ہیڈ کوآرٹرز میں متعلقہ حکام سے پہلی ملاقات کرچکی ہیں اور فریقین میں فی کارڈ قیمت پر بات چیت چل رہی ہے۔

قبل ازیں نادرا کی طرف سے اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کو گاڑیوں کے رجسٹریشن کارڈ فراہم  کیےجاتے ہیں جس پر نادرا فی کارڈ ایک ہزار 4 سو روپے وصول کرتی ہے۔

واضح رہے کہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے گاڑیوں کے رجسٹریشن کارڈز(آٹومیٹڈ رجسٹریشن کارڈ)  کے حوالے سے  28 مئی اکتوبر 2018سے انباکس بزنس ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ معاہدہ کر رکھا ہے۔

Advertisement

معاہدے کی معیاد مئی 2023 تک ہے۔ معاہدے کے تحت انباکس ٹیکنالوجی  438 روپے 75 پیسے فی کارڈ مہیا کرتی ہے اور کمپنی نے 5  برسوں کے دوران مجموعی طور پرایک کروڑ ڈیٹا رجسٹریشن کارڈ مہیا کرنا ہیں۔

تاہم کمپنی کی ناقص کاکردگی اور کارڈز کی لاگت   کئی لاکھ تک بڑھنے کی وجہ سے  ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نادرا سے معاہدہ کر نے جارہا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  ناقص کارکردگی پر انباکس ٹیکنالوجی کو شو کاز بھی جاری کیا جاچکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version