Advertisement

سربراہ پاک فضائیہ کی ترکی کی اعلیٰ فوجی قیادت سے ملاقات

سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ترکی کی اعلیٰ فوجی قیادت سے ملاقات کی ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق  سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ترکی کے چار روزہ سرکاری دورے کے دوران ترکی کی اعلیٰ فوجی قیادت سے ملاقاتیں کیں ۔

سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ترکی کے وزیر دفاع جناب ہولوسی آکار اور چیف آف جنرل اسٹاف  جنرل یاسر گلر سے ملاقات کی ہے۔

 

سربراہ پاک فضائیہ  نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کی فضائی افواج کے مابین دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترکی کے ساتھ دوطرفہ استعداد کار میں بہتری کے لیے دفاعی پیداوار، قومی سلامتی اور تربیت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

سربراہ پاک فضائیہ کی کمانڈر ترک فضائیہ جنرل حسن کوکو کاکیوز سے بھی ملاقات ہوئی۔

Advertisement

ملاقات میں پاک فضائیہ کی ترکی میں اینا تولین ایگل مشقوں میں شمولیت، پاک فضائیہ کے زیر اہتمام مختلف مشقوں میں ترک فضائیہ کی شرکت، پائلٹس کی تربیت کے تبادلے اور دفاعی پیداوار میں تعاون کا عزم کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
Next Article
Exit mobile version