Advertisement

پاکستان کا آگے بڑھنا مخالفین کو برداشت نہیں ہورہا، چوہدری محمد سرور

گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان آج کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے جو مخالفین کو برداشت نہیں ہورہا  ہے۔

تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کی گورنر ہاوس میں ملاقات  ہوئی ہے جبکہ ملاقات میں سیاسی اور حکومتی امور پر بات چیت کی گئی ہے۔

دوران ملاقات  چوہدری محمدسرور اور شہباز گل کی جانب سے پی ڈی ایم کو 2023 کے عام انتخابات کے انتظار کا مشورہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ 2023 تک جنوری فروری مارچ آتے رہیں گے حکومت قائم رہے گی ۔

گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان شفاف اور بلاتفریق احتساب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے تاہم  پی ڈی ایم کے استعفوں سے حکومت نہیں ان کی اپنی اسمبلی رکنیت ختم ہوگی  اور کسی بھی نوعیت کے مسائل کا حل مذاکرات ہیں لانگ مارچ اور دھر نے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کی ذمہ داری حکومت ہر صورت پوری کرے گی کیونکہ کر پشن کے خاتمے اور شفاف احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Advertisement

انہوں نے واضح کیا ہے کہ موجودہ حکومت ملک میں شفافیت اور میرٹ کو حقیقی معنوں میں یقینی بنا رہی ہےتایم یہ واضح ہے ک عوام اپوزیشن نہیں حکومت کے ملکی ترقی کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version