Advertisement

کوئٹہ کراچی روٹ پر چلنے والی کوچز میں ٹریکر سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ

بلوچستان حکومت نے کوئٹہ  کراچی روٹ پر چلنے والی کوچز میں ٹریکر سسٹم  نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت گرین بس پروجیکٹ پر پیشرفت سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں حکومت بلوچستان کے گرین بس منصوبے اور کوئٹہ کراچی شاہراہ پر چلنے والی کوچز میں ٹریکنگ سسٹم کی تنصیب کا جائزہ لیا گیا۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ کوئٹہ کراچی روٹ پر چلنے والی 316 کوچز میں ٹریکر سسٹم  نصب کیا جائے گا۔  ٹریکر ڈیوائس کی تنصیب سے اوور اسپیڈنگ کو کنٹرول او رکوچز کا ڈیٹا بھی حاصل ہوگا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گرین بس منصوبے کے ٹینڈر پراسیس کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ گرین بس منصوبے کے تحت کوئٹہ میں دو موزوں روٹس کا تعین کر لیا گیا ہے۔

Advertisement

سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے بریفنگ میں مزید بتایا کہ پہلا روٹ سرینا چوک تا بلیلی چیک پوسٹ تک ہوگا۔ روٹ پر 11 بس اسٹاپ بنائے جائیں گے۔  پہلے مرحلے میں 8 بس سروس کا آغاز کیا جائے۔

وزیر اعلیٰ جام کمال نے حکام کو ہدایت کی کہ صوبے کے دیگر شہروں میں بھی گرین بس سروس کے آغاز کا جائزہ لیا جائے۔ عوامی ٹرانسپورٹ اگر معیاری ہوگی تو عوام اس میں سفر بھی کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے کے آغاز سے فضائی آلودگی میں کمی اور مجموعی طور پر ٹریفک کے نظام پر بھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ  بسوں میں جی پی ایس سسٹم نصب کیا جائے اور شہریوں کی سہولت کے لیے گرین بس ایپ متعارف کرائی جائے۔ خواتین کے لیے پہلے مرحلے میں دو بسیں چلائی جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
ہم امن کیلئےصدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے رہیں گے، وزیرِاعظم
پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں سیز فائر کے باوجود سردمہری برقرار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version