Advertisement

مچھ میں معصوموں کے ناحق قتل پر دلی صدمہ ہے، وزیر خارجہ

SMQ stated about the pulwama and Indian conspiracy

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا  کہنا ہے کہ مچھ میں معصوموں کے ناحق قتل پر  انہیں دلی صدمہ ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے کل بلوچستان کے علاقےمچھ میں ہونے والے المناک واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مچھ میں غریب مزدوروں اور معصوموں کے ناحق قتل کے المناک واقعہ پر دلی صدمہ ہے ،اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  بھارت ایسے دل خراش اور المناک واقعات کے ذریعے پاکستان میں عدم استحکام چاہتا ہے۔ بھارت پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والوں میں بددلی پھیلانا چاہ رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ 14 نومبر کو ایک پریس کانفرنس میں ہم نے ایک ڈوزئیر کے ذریعے،دہشتگردی کے حوالے سے بھارت کی پشت پناہی کے ناقابل تردید ثبوت دنیا کے سامنے رکھے ۔  ہم  نےپوری دنیا کو بھارت کااصل چہرہ دکھایا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ  آج بین الاقوامی زرائع ابلاغ کھل کر بھارت پر تنقید کر رہا ہے۔ بھارت میں  اقلیتوں کےساتھ بہت براسلوک کیاجارہاہے۔ ان مظالم  کی وجہ سےبھارت کے اندر سے آوازیں اُٹھ رہی ہیں۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی نےاپوزیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ اس صورت حال کے پیش نظر ذاتی ایجنڈےکوچھوڑکرقومی  مفادکوترجیح دے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپوزیشن کو دعوت دی ہے کہ شفاف انتخابات سمیت قومی امور پر بات چیت کریں ۔ اگراپوزیشن کانقطہ  نظرشفاف انتخابات  ہے، توبات کرتےہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version