Advertisement

حکومت کی روزانہ نااہلی و ناکامی سامنے آرہی ہے، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ  حکومت کی روزانہ نااہلی و ناکامی سامنے آرہی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی  کے چیئرمین بلاول بھٹو  زرداری نے کراچی میں پریس کانفرنس  کی۔

پریس کانفرنس میں  نائب چیئرمین شیری رحمان، شازیہ مری اور ناصر شاہ  بھی ان ہمراہ  تھے۔

چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا کہ  حکومت کی روزانہ نااہلی و ناکامی سامنے آرہی ہے۔پورے  خطے میں پاکستان کی معاشی ترقی کم ہے۔ پاکستان معاشی ترقی میں  بنگلادیش اور افغانستان سے بھی پیچھے ہے، یہ تشویشناک صورتحال ہے۔

بلاول بھٹونے کہا کہ  اسٹیل ملز کے ملازمین کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے۔ سندھ کے تین اسپتالوں کو وفاقی حکومت نے ٹیک اوور کے لیے آرڈیننس نکالا ہے۔ ملک میں گیس کی قلت  بھی ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ   پی آئی اے کے طیارے کو ملائیشیا میں روک لیا گیا، یہ حکومتی نا اہلی کی بدترین مثال ہے۔ پی آئی اے کے پاِئلٹس پر الزام لگا کر پہلے ہی ادارے کو تباہ کردیا ہے۔

چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا کہ  پی ڈی ایم نے ناجائز وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ  پورے ملک میں بجلی چلی جاتی ہے، یہ نا اہل حکومت بتا نہیں رہی کہ بجلی کیوں گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version