Advertisement

ملک بھر میں بجلی کا ایک اور بڑا بریک ڈاؤن

سردیوں کے موسم میں بجلی کا بریک ڈائون، ملک بھر میں بجلی کا ایک اور بڑا بریک ڈاؤن ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل پاور کنٹرول سینٹر نے ملک بھر میں مکمل بریک ڈاون کی تصدیق کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک کے بیشتر تمام بڑے شہروں میں بجلی کا بریک ڈاون ہوگیا ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، پشاور سمیت دیگر شہروں میں بجلی چلی گئی جبکہ کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں بھی بجلی بند ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے بڑے علاقے  بجلی سے محروم ہوچکے ہیں جبکہ شدید دھند اور سردی سے لائنیں ٹرپ کرگئیں ہیں۔

Advertisement

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ این ٹی ڈی سی بجلی بریک ڈاؤن کی وجوہات معلوم کررہی ہے۔

ترجمان پاور ڈیژن کا کہنا ہے کہ بجلی کے ترسیلی نظام میں فریکوینسی اچانک 50سے 0 پر آنے کی وجہ سے ملک میں بجلی کا بلیک آؤٹ ہے،

فریکونسی گرنے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جارہی رہی ہے، اس وقت تربیلا کو چلانے کی کوشش ہو رہی ہے جس سے ترتیب وار بجلی کا نظام بحال کیا جائے گا۔

نیشنل پاور کنٹرول سنٹر حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن سسٹم میں فنی خرابی ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، اسلام آباد، سرگودہا، قصور میں ایک ہی وقت میں بجلی غائب ہوگئی ہے۔

ملک بھر میں بجلی کے تعطل سے بعض شہروں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہوگئی ہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق منگلا کے ٹرپ ہونے اور پاور سسٹم سے یکدم نکلنے کے باعث بجلی کی فریکوئینسی پچاس سے نیچے گر گئی، بجلی فریکوئینسی یکدم گرنے کے باعث دیگر تمام پاور ہاؤسز یکے بعد دیگرے بند ہوے گئے، ملک بھر میں مکمل بریک ڈاؤن کیسکیڈنگ کے باعث پیش آیا، سسٹم کی بحالی کے لئے کئی گھنٹے درکار ہیں، پہلے ایک پاور ہاؤس کی بجلی چلائی جائیگی اور فریکوئینسی کو مانیٹر کیا جائیگا، بجلی فریکوئینسی پچاس سے اوپر جانے اور مستحکم ہونے کی صورت میں سسٹم میں شامل کی جائیگی۔

دیگر تمام پاور ہاوسز کی بجلی بھی یکے بعد دیگرے اسی نظام کے تحت سسٹم میں شامل ہوگی، اس پورے نظام کی بحالی میں کئی گھنٹے درکار ہونگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ
کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version