Advertisement

وزیر اعظم کا بیان کوئٹہ میں پڑی میتوں کی توہین ہے، شیری رحمان

شیری رحمان

سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا بیان کوئٹہ میں گزشتہ 6 روز سے پڑی میتوں کی سراسر توہین ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر شیری رحمان کی جانب سے عمران خان کی تقریر پر ردعمل ظاہر کیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ثابت کیا کہ وہ نا صرف نا اہل ہیں بلکہ بے رحم بھی ہیں۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ہزارہ برادری عمران خان سے نہیں ملک کے وزیراعظم سے مطالبہ کر رہی ہے جبکہ آج یہ بھی ثابت ہو گیا کہ وہ خود کو وزیر اعظم بھی نہیں سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان بنی گالا کے وزیراعظم ہو سکتے ہیں وہ ملک کے وزیر اعظم نہیں بن سکے اور صرف اتنا ہی نہیں بلکہ وزیراعظم نے کوئٹہ جانے کو اپنی ذاتی انا کا مسئلہ بنا دیا ہے تاہم انا پسند اور بے رحم وزیر اعظم نے آج بد ترین مثال قائم کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہزارہ برادری کو معلوم ہونا چاہئے کہ ملک پر ایک فاشسٹ حکمران مسلط کیا گیا ہے اور اس فاشسٹ وزیراعظم کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version