بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرانے کا فیصلہ

سپریم کورٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن پر بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جلد از جلد رپورٹ جمع کرانے کے معاملے پر فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جلد بلدیاتی انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کا صوبائی حکومتوں پر دباؤ کے بعد الیکشن کمیشن نے صوبوں کے جواب پر سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
الیکشن کمیشن میں صوبوں کی جانب سے جمع کرانے جانے والے جوابات میں چاروں صوبوں کی فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت کرلی ہے۔
جواب کے مطابق پنجاب اورخیبرپختونخوا ستمبر میں بلدیاتی انتخاب کرانے پر تیار ہیں جبکہ بلوچستان اور سندھ نے حلقہ بندیوں کو مردم شماری کے حتمی نتائج سے منسلک کردیا ہے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 4 فروری تک بلدیاتی انتخابات پر رپورٹ مانگی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

