Advertisement

ڈینیئل پرل قتل کیس، سپریم کورٹ کا مرکزی ملزم کو سرکاری ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا حکم

سپریم کورٹ  نے ڈینیئل پرل قتل کیس  کے مرکزی ملزم کو  سرکاری ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق    سپریم کورٹ میں ڈینیئل پرل قتل کیس کے مرکزی ملزم احمد عمر شیخ کی رہائی  کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

سپریم کورٹ نے گذشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔

حکمنامے میں کہا گیا کہ  احمد عمر شیخ کو دو روز تک جیل میں آرام دہ رہائش کی سہولت فراہم کی جائے،  دو دن میں تمام ضروری انتظامات مکمل  کرکے  احمد عمر شیخ کو سرکاری ریسٹ ہاؤس منتقل کیا جائے۔

عدالتی حکمنامے میں کہا گیا کہ   ریسٹ ہاؤس میں احمد عمر شیخ کو انٹرنیٹ اور موبائل سمیت باہر کی دنیا سے رسائی کی سہولت حاصل نہ ہو اور اسے ایسی جگہ رکھا جائے  جہاں سکیورٹی انتظامات کرنا آسان ہوں۔

Advertisement

حکمنامے میں کہا گیا کہ  ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ  احمد عمر شیخ رہائی کے بعد فرار ہو سکتا ہے۔ اٹارنی جنرل نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے  کے خلاف ایک ہفتے میں اپیل دائر کرنے کی مہلت مانگی ہے۔

عدالتی حکمنامے کے مطابق  احمد عمر شیخ کے خاندان کے افراد صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ملاقات کر سکیں گے۔ احمد عمر شیخ کی فیملی کے کراچی میں ٹرانسپورٹ سمیت دیگر اخراجات سندھ حکومت برداشت کرے گی۔

عدالت نے حکمنامے میں کہا کہ کیس کی  مزید سماعت 2 ہفتوں کے بعد ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی ، بھارت افغانستان مشترکہ اعلامیے پر شدید تحفظات کا اظہار
اگر افغانستان سے دراندازی بند نہ ہوئی تو مزید بگاڑ پیدا ہو گا ، خواجہ آصف
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
مصنوعی ذہانت ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائے گی، شہبازشریف
فتنہ الخوارج دین کے دشمن، پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کے دوران امام مسجد شہید
علی امین گنڈاپور کا تحریری استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول
Advertisement
Next Article
Exit mobile version