Advertisement

وفاقی ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق کل تک اعلان کردیں گے، وزیر داخلہ

 وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ہم وفاقی ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق کل تک اعلان کردیں گے۔

وفاقی ملازمین کے احتجاج کے معاملے سے متعلق وزیر دفاع پرویز خٹک کے ہمراہ  میڈیا سے گفتگو کرتے  ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا  وفاقی حکومت کے گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین سے مذاکرات ہوئے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ  ہم اٹھارہویں ترمیم کے ساتھ صوبوں کے معاملات طے نہیں کرسکتے تاہم وفاق کے ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق کل تک اعلان کردیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ  وفاقی سرکاری ملازمین کے مطالبات ماننے کا اعلان کل کیا جائے گا۔ دیگر صوبوں کے ملازمین اپنے متعلقہ صوبوں سے رابطہ کریں۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے  کہا کہ وکلاء کے قانون میں ہاتھ لینے سے متعلق بات نہیں کروں گا ۔

Advertisement

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ  وفاقی اداروں کے ملازمین سے بات حتمی مراحل میں داخل  ہوگئی ہے۔ وفاقی ملازمین نے صوبائی ملازمین کی تنخواہوں  میں بھی اضافے کا مطالبہ کیا ہے تاہم ہم صوبوں کی تنخواہ بڑھانے کے اختیارات نہیں رکھتے۔

پرویز خٹک نے مزید کہا کہ  صوبائی وزرائے اعلیٰ سے، درخواست کرتے ہیں  کہ ملازمین کو بلاکر ان سے بات کریں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ  سرکاری ملازمین نے حکومتی ٹیم کی بات ماننے سے انکار کرتے ہوئے کل دن دوبجے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ  تمام سرکاری ملازمین کے مطالبات مانے جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے باکو روانہ
آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
Next Article
Exit mobile version