اپوزیشن کو ہر محاذ پر شکست دیں گے، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے اپوزیشن کو ہر محاذ پر شکست دی ہے اور آئندہ بھی دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی کا اہم اجلاس منعقد ہوا ہے۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اسمبلی کے گروپ تشکیل دے دیئے گئے ہیں جو کہ متعلقہ امیدوار کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں گے۔
عثمان بزدار نے کہا ہے کہ میں خود بھی تمام گروپس اور امیدوارو ں کے ساتھ رابطہ رکھوں گا کیونکہ آپس میں بہترین کوآرڈینیشن کے بہترین نتائج سامنے آئیں گے۔
سینیٹ الیکشن کے حوالے سے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئے گی۔
اجلاس میں سینیٹ الیکشن کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی جبکہ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے امیدواروں کو کامیاب کرانے کے لئے حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں صوبائی وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے تجاویز دیں گئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

