Advertisement

پاکستان ٹیرر فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کے خلاف سنجیدہ ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم ٹیرر فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کے خلاف سنجیدہ ہیں اور دہشتگردی کے خلاف قانون سازی کے لئے بھرپور کاوشیں کرہا ہے۔

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے ایف اے ٹی ایف اور سیز فائر معاہدے کے حوالے سے اہم بیان جاری کیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم نے قانون سازی سمیت اس حوالے سے بھرپور کاوشیں کیں ہیں اور ہماری کاوشیں اس بات کی عکاسی کر رہی ہیں کہ پاکستان ٹیررفنانسنگ اورمنی لانڈرنگ کےخلاف سنجیدہ ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف اجلاس میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ پاکستان نے 27 میں سے 24 پوائنٹس پر مکمل عملدرآمد کرلیا ہے۔

شاہ محمود وریشی کا کہنا تھا کہ رواں سال جون تک ہم انشاءاللہ بقیہ تین پوائنٹس پر بھی عملدرآمد کر لیں گے ۔

Advertisement

انہوں نے اس بات کو واضح کیا ہے کہ پاکستان نے یہ اقدامات صرف ایف اے ٹی ایف کیلئے نہیں بلکہ اپنے قومی مقاصد میں کیے ہیں کیونکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت چکائی ہے ۔

وزیر خارجہ نے سیز فائر کے معاہدے کے حوالے سے کہا ہے کہ ڈی جی ایم او کا رابطہ اور  سیز فائر معاہدے کی پاسداری پر آمادگی مثبت قدم ہے، یہ پیشرفت خوش آئندہ ہے اور اس سے لوگوں کوتحفظ ملے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان پہلے دن سےکہہ رہا ہے کہ مسائل کے حل کیلئے مذاکرات ہی ممکنہ راستہ ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنیرڈ کالج فار وومین یونیورسٹی کا دورہ، اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو
آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تاریخی معاہدہ طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version